بجلی کے بلات میں سو فیصد اضافہ،بھاری بھر ٹیکسز اور ااووربلنگ سے صارفین سراپا احتجاج بن گئے

ریٹ نگران حکومت نے بڑھائے ہیں کا کہہ کر محکمہ برقیات نے صارفین سے جان چھڑانا شروع کر دی

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) بجلی کے بلات میں سو فیصد اضافہ،بھاری بھر ٹیکسز اور ااووربلنگ سے صارفین سراپا احتجاج بن گے۔ریٹ نگران حکومت نے بڑھائے ہیں کا کہہ کر محکمہ برقیات نے صارفین سے جان چھڑانا شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ محکمہ برقیات کی جانب سے جاری ہونے والے بجلی کے بلات میں سوفیصد اضافہ کر دیا گیااوپر سے اووربلنگ نے صارفین کو سر پٹخنے پر مجبور کر دیا۔

صارفین کا شدید احتجاج۔بجلی کے ریٹ کیوں بڑھے محکمہ برقیات کے اہلکار سارا ملبہ نگران حکومت پر ڈال کر عوام سے اپنی جان چھڑانے میں مصروف ہیں۔پرانا اسلام گڑھ کی نوجوان کاروباری شخصیت راجہ نعمان حسین نے کہا کہ محکمہ برقیات کی لوٹ مار نہیں چلنے دیں گے۔بجلی کے ریٹوں میں اضافے کا ملبہ نگران حکومت پر ڈالنا محکمہ برقیات کی چال ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی معاشی خوشخالی کے لئے دو بار قربانیاں دینے والوں پر محکمہ برقیات کے ڈرائون حملے نے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

غریب ،مزدور اور مڈل کلاس طبقے کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات صارفین کی چمڑی ادھیڑنے میں مصروف ہے۔بلات کی درستگی کے لئے عوام علاقہ دربدر کے ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہیں۔محکمہ برقیات اپنی کرپشن چھپانے اور اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے سارا بوجھ غریبوں پر ڈالنا چاہتا ہے۔محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے پر مجبو ر ہو جائیں گے۔