پیپلز پارٹی 25جولائی کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی‘ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط اور عوام کو خوشحال کریں گے

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری لقمان لیاقت کی بات چیت

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری لقمان لیاقت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 25جولائی کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو اقتصادی طور پر مظبوط اور عوام کو خوشخال کریں گے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں اور جمہوریت کی مضبوطی اور پاکستان کے استحکام کے لے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ۔

جیت صرف تیر کی ہے۔ ایمپائروں کے اشاروں کے منتظر کو اپنی شکست کا اندازہ ہو گیا ہے۔25 جولائی جمہوریت کی فتح کا دن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب،مزدور،کسان اور معاشرے کے پسئے ہوئے طبقات کی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی نے نوے فیصد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ نوجوانون اور پڑھے لکھے لوگوں کو دئیے ہیں۔

حقیقی تبدیلی پیپلز پارٹی لا رہی ہے۔ الیکٹرانک میڈیا پیپلز پارٹی کے منشور اور اصلاحات سے عوام کو آگاہ کرے۔ بلاول بھٹوزرداری کی پارٹی میں اصلاحات کے بعد پیپلز پارٹی میں نئی روح پھونک دی گئی ہے۔ پاکستان کی سیاست میں قائدانہ کردار صرف پیپلز پارٹی کا ہے۔ انسانیت کا پاس اخلاقی اقدار کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔