Live Updates

نواز لیگ اورکرپٹ زرداری نے ملک پاکستان کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے‘25جولائی کو جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی

پاکستان تحریک انصاف حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری کے رہنما اویس یونس کی بات چیت

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری کے رہنما اویس یونس نے کہا ہے کہ 25جولائی کو جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی،نواز لیگ اورکرپٹ زرداری نے ملک پاکستان کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے دونوں پارٹیوں سے پاکستانی عوام اب مایوس ہو چکے ہیں،عمران خان نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف جو جنگ شروع کی تھی وہ انشاء اللہ اپنی انجام کو پہنچ چکی ہے اور اب نواز شریف کا ٹھکانہ ہمیشہ کے لیے جیل ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اویس یونس نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خاطر ملک سے کرپشن مافیا کا خاتمہ کرکے سستے انصاف کی فراہمی اور عوام کو بنیادی سہولیات دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سابقہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی کرپشن کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نمائندوں کا مقصد ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرنا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات