سیلور کمپنیاں آزاد کشمیر کے 40لاکھ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ ترک کر دیں ورنہ ٹاور اکھاڑ پھینگیں گے دوہر ا معیار ناقابل برداشت ہے

مرکزی انجمن تاجران آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر وصدر انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) مرکزی انجمن تاجران آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر وصدر انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کے سیلور کمپنیاں آزاد کشمیر کے 40لاکھ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ ترک کر دیں ورنہ ٹاور اکھاڑ پھینگیں گے دوہر ا معیار ناقابل برداشت ہے ۔آزاد کشمیر حکومت موبائل کارڈ پر ویلتھ ٹیکس واپس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجران کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پورے پاکستان میں چیف جسٹس کے حکم پر موبائل فون صارفین کو سو فصید بیلنس مل رہا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے 40 لاکھ کے لگ بھگ صارفین کو 100روپے پر 22روپے ٹیکس سے دوچار کر رکھا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔

چوہدری محمد نعیم نے آزاد کشمیر حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ موبائل فون کارڈ پر 12فصید ویلتھ ٹیکس واپس لیا جائے انہوں نے تاجران کو یقین دہانی کرائی کہ آزاد کشمیر میں موبائل فون کارڈ پر کٹوتی نہیں کرنے دیں گے اور اگر ہمارے مطالبے پر توجہ نہ دی گئی تو آزاد کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

تاجران رہنمائوں نے صدر تنظیم کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہم ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے کشمیریوں سے زیادتیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔