آزادکشمیر بھر کے تعلیمی اداروں میں معاشرے میںنفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کے فروغ اور امن کے لیے بچوں میں شعور اُجاگر کریں گے ،آزادکشمیر پُرامن خطہ ہے

قومی امن کونسل آزادکشمیر کے چیئرمین انور علی چوہدری صدر اشفاق ترین کی بات چیت

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) قومی امن کونسل آزادکشمیر کے چیئرمین انور علی چوہدری صدر اشفاق ترین نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر کے تعلیمی اداروں میں معاشرے میںنفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کے فروغ اور امن کے لیے بچوں میں شعور اُجاگر کریں گے ،آزادکشمیر پُرامن خطہ ہے لیکن سماجی معاشرتی مسائل کے خاتمے کے لیے ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے قومی امن کونسل کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھائیں گے قومی امن کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین کی قیادت میں اس کو فعال بنائیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلعی صدر عارف لون ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری قاسم عباسی ،ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی میر ،شفیق قریشی ،مبارک شبہاز اعوان ،جہانگیر حسین اعوان ،بابو منظور بھی موجود تھے اشفاق ترین نے کہا کہ قومی امن کونسل کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھانے پر مرکزی قائدین وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں آزادکشمیر میں سماجی معاشرتی مسائل بڑھ رہے ہیں جن کو روکنے کے مل جل کر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے امن محبت ہمارا پیغام ہے طلباء وطالبات میں اس حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائیں گے سیمنیار اور مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :