Live Updates

عمران خان انشاء اللہ آئندہ وزیراعظم ہونگے‘ عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے‘ قائد پاکستان عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہے

تحریک انصاف مڈلینڈ کے نائب صدر ظہیر عباس کا جاری بیان

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف مڈلینڈ کے نائب صدر ظہیر عباس نے کہا کہ عمران خان انشاء اللہ آئندہ وزیراعظم ہونگے۔ عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ قائد پاکستان عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہے۔

وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بر سر اقتدار اور عمران خان وزیراعظم ہونگی.عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگے 26جولائی کا سورج ایک عظیم، طاقتور اور خوشحال مملکت کے قیام کا عزم لے کر طلوع ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میںملک قرضوں، اورکرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔

پاکستان کو ان تاریکیوں سے نکالنا انتہائی مشکل کام ہے جو کہ صرف دیانت دار قیادت ہی کرسکتی ہے۔ پاکستان میں تبدیلی کی ہوا تیزآندھی بن کرچل پڑی ہے۔ انشا اللہ پاکستان کے مرکز اور چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی۔ اللہ نے اس الیکشن میں قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔اور ہم سب کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا ہے۔ تاریخ بننے جارہی ہے ایک نیا پاکستان بننے جا رہے قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے ساتھیوں سمیت ایک پاکستان بنا یا تھا۔

آج عمران خان آپ تمام ساتھیوں کیساتھ ملکر ایک نیا پاکستان بنا رہا ہے۔ لہذا اٹھ کھڑے ہوں اور ان تاریخی لمحات کاحصہ بنتے ہوئے اپنے لئے اور اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک نیا بہتر اور ترقی یافتہ پاکستان بنائیں آزادکشمیر میںبھی انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی عوامی طاقت کے طور پر سامنے آئے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات