Live Updates

جیل جانے کے بعد مریم نواز کا دوسرا ٹویٹ سامنے آ گیا

اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز نے آج ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 16:30

جیل جانے کے بعد مریم نواز کا دوسرا ٹویٹ سامنے آ گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24 گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کیا ہے۔مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان میں آج ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو۔ تعزیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تزلیل کرو۔

ووٹ کو عزت دو۔#VoteKoIzzatDo#ووٹ_کو_عزت_دو۔
یاد رہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آیا تھا۔پیغام سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ۔۔مریم نواز کےٹوئٹر اکائونٹ سے جاری ہونے والے بیان میں فیض احمد فیض کا قطع لکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس اکائونٹ سے مریم نواز کی جانب سے آخری ٹوئٹ 13 جولائی کو کیا گیا تھا اور اسی روز مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو لندن سے لاہور واپس آنے پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمدصفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے اور تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تاہم یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے جیل جانے کے بعد مریم نواز کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ٹویٹ سامنے آ رہے ہیں۔اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ مریم نواز کا ٹویٹر اب ان کے بیٹے جنید صفدر چلاتے ہیں۔گزشتہ روز جب مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ سامنے آیا تھا تو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی یہ سوال کیا تھا کہ جیل میں سہولت کس قانون کے تحت فراہم کی گئی ہے؟ جیل میں انہیں یہ سہولت فراہم کرنے کا کس نے حکم دیا ہے؟۔اور چیف جسٹس ثاقب نثار اور نیب عدالت کواس بات کا نوٹس لینے کے لیے بھی کہا گیا تھا کہ نگران حکومت نے کس آئین و قانون کی بنیاد پر قیدیوں کو نایاب سہولتیں دینا شروع کر دی ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات