ووٹرز اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں ،الیکشن کمیشن کی ہدایت

اتوار 22 جولائی 2018 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔اب تک تقریباً 1 کروڑ افراد نے 8300 ایس ایم ایس سے اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کی ہیں۔کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق ووٹرز ایس ایم ایس سے حاصل کی گی معلومات اپنے پاس محفوظ کرلیں۔

یہ معلومات پولنگ کے دن درکار ہوںگی۔

(جاری ہے)

اب تک تقریباً 1 کروڑ افراد نے 8300 ایس ایم ایس سے اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کی ہیں۔ووٹرز سے گزارش ہے کہ آخری دن کا انتظار کیے بغیر 8300 پر ابھی اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کریں۔پولنگ اسٹیشن کی معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی, ریجنل اور ضلعی دفاتر میں قائم جنرل الیکشن انفارمیشن سینٹرز سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ان سینٹرز کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔