ادارہ امن و تعلیم اور محب قومی سماجی کونسل کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

تمام مسالک کے علماء کرام ومشائخ عظام استحکام و ترقی کیلئے دل وجان سے مصروف عمل ہیں،مقررین کاسیمینارسے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام محب قومی سماجی کونسل کے اشتراک سے الیکشن2018 اور بین المسالک رواداری سیمینار پروفیسر حافظ محمد سلفی کی زیر صدارت مرکز شعبان پر منعقد ہواجس سے علامہ عبدالخالق فریدی، محمد اسلم خان فاروقی، علامہ سجاد شبیر رضوی، امیر عبداللہ فاروقی، مولانامنظر تھانوی،ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ ،صابر ابو مریم ، مطیع الرحمان مکی ،یعقوب احمد شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے قیام کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام ا ور مشائخ عظام نے قربانیاں دی ہیںاور اس کے استحکام و ترقی کے لئے دل وجان سے مصروف عمل ہیںلیکن چند عناصر وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سازش کررہے ہیں جبکہ ماضی میں مختلف مسالک کے علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیمافتہ افراد کو مسلکی اختلافات کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کے تشخص اور وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی عداوتوںسے دین اسلام اور ملک بدنام ہوتا ہے حافظ محمد سلفی نے کہا کہ عام انتخابات میں نگراں حکمرانوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تمام کو کوتاہیوں کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ الیکشن سے ملکی و عوامی مسائل کے حل کے لئے راہیں کھلیں گی اور جمہوری نظام کے استحکام کے لئے بھی الیکشن ضروری ہیںانہوں نے مزید کہا کہ ہم عام انتخابات میں نیک و صالح قیادت کا انتخاب کر کے نئی نسل اور آئندہ نسلوںکے مستقبل کو روشن بناسکتے ہیں۔