Live Updates

سندھ میں پی پی پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننا ممکن نہیں، نصرت واحد

تحریک انصاف وومنز ونگ سندھ کی صدرکی کراچی میں انتخابی دفاتر کے دور پر گفتگو

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف وومنز ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ عمران خان کا انتخابی انقلابی منشور تبدیلی کا ضامن ہے تحریک انصاف برسر اقتدار آکر دہشت گردی کے مکمل خاتمے، داخلہ و خارجہ پالیسی بہتر بنانے، غربت و بیروزگاری کے خاتمے، غیر ملکی قرضوں کو اتارنے، ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کے دورے کے موقع پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سسٹم کو بہتر بنایا جائیگا سندھ سے جاگیردارانہ نظام کے خاتمے ، ونی، وٹہ سٹہ کی شادی و دیگر فرسودہ رسومات کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔ عوام کو صحت و تعلیم کی سہولتوں کیلئے بجٹ میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نظام کے ذریعے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دی جائیگی۔ کرپشن کی دیمک کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا ۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت بننا نا ممکن ہے۔ پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن سے بیزار آچکے ہیں نواز لیگ میں صرف رشتہ داروں کو نوازا جاتا ہے عوامی مسائل حل نہیں کئے جاتے ہیں سندھ میں اس بار حقیقی تبدیلی ٓئیگی جبکہ زرداری ٹولے کو عوام ووٹوں کے بجائے جوتوں سے نوازے گی ۔ 3سے 4بار وزارت اعلیٰ ہونے کے باوجود صوبہ موہن جو دڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات