نگران وزیراعلی پنجاب کا سانحہ مستونگ کے متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان

سانحہ مستونگ نے ہر دل کو رولایا،ہر آنکھ اشکبار ،مشکل کی گھڑی میں ہم اپنے بلوچ بھائیوںکیساتھ کھڑے ہیں‘ڈاکٹر حسن عسکری

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سانحہ مستونگ کے متاثرین کے لئے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہی- نگران پنجاب حکومت اپنے بلوچ بھائیوں کی مدد کیلئے مستونگ فنڈ میں یہ رقم دے گی- نگران وزیراعلی نے کہاکہ دکھ کی گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں - انہوںنے کہاکہ سانحہ مستونگ نے ہر دل کو رولایا ہے اورہر آنکھ کو اشکبار کیاہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم سانحہ مستونگ کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں-

متعلقہ عنوان :