عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ، بیلٹ پیپرزکی ترسیل مکمل کرلی گئی

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ملک بھرکی طرح عام انتخابات 2018کی تیاریاں سندھ میں بھی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، بیلٹ پیپرزکی ترسیل صوبے بھرمیں مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرتمام جگہوں تک پہنچا دیے گئے ہین۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق24جولائی تک پولنگ میٹریل متعلقہ پریزآئیڈنگ افسران کو فراہم کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پولنگ عملہ کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے انتباہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پولنگ عملہ کو زدوکوب یا کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے پر سخت سزا دی جائے گی۔ پولنگ عملہ کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچا تو متعلقہ ادارے جوابدے ہونگے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی ہے۔