ورلڈ یوگا اسپورٹس چمپئن شپ2تا 4دسمبر 2018 چین میں منعقد ہوگی

دنیا کے 20ممالک کے یوگا کھلاڑی حصہ لیں گے ، جوائنٹ انٹر نیشنل یوگا اسپورٹس فیڈریشن

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) انٹر نیشنل یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے جوائنٹ سیکریٹری اُمنگ ڈان نے اعلان کیا ہے کہ چین کے شہر بیجنگ میں "ورلڈ یوگا اسپورٹس چمپئن شپ 2تا 4دسمبر2018 "منعقد ہوگی ،اس میگا ایونٹ میں پاکستان ،بھارت ،نیپال سمیت دنیا کے 20ممالک کے یوگا کھلاڑی حصہ لیں گے ،اُمنگ ڈان نے کہاکہ ورلڈ یوگا اسپورٹس چمپئن شپ کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اس ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام ممالک کو دعوت نامے ارسال کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :