Live Updates

نواز شریف اور حنیف عباسی کے اڈیالہ جیل اکھٹا ہونے پرعثمان ڈار نے دلچسپ ٹویٹ کر دیا

نوازشریف ایک نشہ ہے”حنیف عباسی منشیات فروش ہے۔ جیل میں نشے اور نشئی کی جوڑی خوب جمے گی، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 17:52

نواز شریف اور حنیف عباسی کے اڈیالہ جیل اکھٹا ہونے پرعثمان ڈار نے دلچسپ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جولائی 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سزا سنائی تھی۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی تھی۔اس وقت مریم نواز اور نواز شریف پاکستان میں موجود نہیں تھے۔

13 جولائی کو دنوں باپ بیٹی لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا  گیا تھا۔جب کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو بھی ایفیڈرین کیس میں نا اہل قرار دے دیا گیا تھا،اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔جس کے بعد حنیف عباسی کو بھی گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ایک دلچسپ ٹویٹ کیا ہے،عثمان ڈار کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف ایک نشہ ہے۔

حنیف عباسی منشیات فروش ہے۔ جیل میں نشے اور نشئی کی جوڑی خوب جمے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے لیے یہ الفاظ استعمال کیے تھے کہ نواز شریف ایک نشہ ہے جس کے بعد ان کا کہا ہوا یہ جملہ کافی مقبول بھی ہوا۔تاہم عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کے انہی الفاظ کا سہارا لیتے ہوئے نواز شریف پر طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے۔

جیل میں نشے اور نشئی کی جوڑی خوب جمے گی۔واضح رہے گزشتہ روز ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی تھی ۔جس کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سےگرفتار کرلیا گیا تھا ۔اس موقع پر حنیف عباسی کی حمایتیوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہنگامہ برپا کردیا تھا اور حنیف عباسی کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گئے تھے ۔اس کے علاوہ انہوں نے عدالتمیں توڑ ہھوڑ شروع کر دی۔

اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا پہنچا تھا۔ ۔۔حنیف عباسی این اے60 راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار تھے جہاں انکا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔۔حنیف عباسی نے 500کلو گرام ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے یہ ایفی ڈرین منشیات فروشوں کے ہاتھوں بیچ دیا تھا۔تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد ان کے حلقے میں الیکشن کو موخر کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات