انتخابات 2018ء میں غیر قانونی گاڑیوں کا استعمال جاری

لو ہی بھیر پولیس نے خود کو مریم نواز کا دست راست ظاہر کرنے والے نوسرباز یاسر مہدی کی گاڑی کو تھانے میں بند کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

انتخابات 2018ء میں غیر قانونی گاڑیوں کا استعمال جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) ا نتخابات 2018ء میں غیر قانونی گاڑیوں کا استعمال جاری ہے لو ہی بھیر پولیس نے خود کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کا دست راست ظاہر کرنے والے نوسرباز یاسر مہدی کی گاڑی کو تھانے میں بند کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی گاڑیوں کے الیکشن میں استعمال کئے جانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق عہدے دار یاسر مہدی کی گاڑی نمبری AES-696 کو تھانے میں بند کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ بالا گاڑی پہلے بھی کئی بار تھانے میں بند کی گئی لیکن پولیس کی ملی بھگت سے گاڑی کو نہ صرف چھوڑ دیا گیا بلکہ غائب تک کردیاگیا تھا۔آن لائن کے استفسار پر ایس ایچ او لوہی بھیر انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی نے بتایا کہ ان کو گاڑی نمبریاد نہیں البتہ یاسر مہدی کی گاڑی بند کی گئی ہے۔دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی کو بند کیا گیا ہے جب پولیس کو کاغذات دئیے جائیں گے اسکے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے یاسر مہدی کے خلاف ایف آئی اے میں کرپشن کا مقدمہ درج ہے جس پر ملزم نے ضمانت کروا رکھی ہی۔