Live Updates

عمران خان کے لاہور میں ڈیرے، زمان پارک میں واقع ذاتی رہائش گاہ پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پنجاب کی نگران حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں ڈیرے ڈالنے کے بعد ان کی زمان پارک میں واقع ذاتی رہائش گاہ پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے ہیں اور عمران خان کے پورے گھر کو پولیس اہلکاروں نے اپنے حصار میں لے لیا ہے جبکہ گزشتہ روز سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پورے گھر کی تلاشی سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے کی جبکہ سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے عمران خان کی رہائش کے اندرونی و بیرونی حصوں کی خصوصی طور پر تلاشی لی اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں حملوں کے بعد پنجاب کی نگران حکومت اور پنجاب پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ پر سیکورٹی کو انتہائی سخت کر دیا ہے اور گھر کے اطراف اور باہر سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد کو بڑھاتے ہوئے انہیں مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھنے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے اندرونی و بیرونی حصوں کی تلاشی کی مکمل تلاشی کے بعد ان کی رہائش گاہ کلیئر قرار دیدیاجس کے بعد سپیشل برانچ کے اہلکار عمران خان کی رہائش گاہ کی تقریبا دو گھنٹے سے زائد تلاشی لینے کے بعد وہاں سے روانہ ہوگئے جبکہ پولیس اہلکاروں نے اعلیٰ حکام کی ہدایات کے بعد رہائش گاہ کے اطراف اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات