جتنی بھی کمزور جمہوریت ہے آمریت سے بہتر ہے ،بلاول بھٹو زرداری

ابھی ہمارا دھیان الیکشن پر اور اپنے کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں ،پیپلز پارٹی مسائل کا مقابلہ بھی کر سکتی ہے اور حل بھی کر سکتی ہے ،جیت تیر کی ہوگی،میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

سہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جتنی بھی کمزور جمہوریت ہے آمریت سے بہتر ہے ۔ابھی ہمارا دھیان الیکشن پر ہے اور اپنے کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں ،پیپلز پارٹی مسائل کا مقابلہ بھی کر سکتی ہے اور حل بھی کر سکتی ہے ،جیت تیر کی ہوگی ۔ان خیالات کا اؓظہار انہوں نے سہون شریف دربار پر چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

بلاول بھٹ نے و سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے حلقہ انتخاب میں پہنچے اور سہون شریف دربار پر چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا اس وقت ہمارا مکمل دھیان الیکشن پر ہے اور ووٹرز کو متحرک کر رہا ہوں ،پہلے بھی الیکشن میں مشکلات کا سامنا کیا اب بھی کریں گے اور ہمارے اعتراضات اب بھی قائم ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کو متنازعہ بنایا جارہا ہے اور میری انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے اور پیپلز پارٹی تمام ملک میں سپورٹ کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ جتنی بھی کمزور جمہوریت ہو آمریت سے بہتر ہوتی ہے ،اور ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے اور حل بھی کرسکتی ہے ۔

ہم بھرپور طریقے سے باہر نکلیں گے اور اپنے کارکنوں کو بھی متحرک اور جیت تیر کی ہوگی۔