ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی ڈیرہ اسماعیل خان میں اکرام اللہ گنڈا پور اور بنوں میں اکرم درانی پر فائرنگ کی مذمت شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 22 جولائی 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اکرام اللہ گنڈا پور اور بنوں میں اکرم درانی پر فائرنگ کی مذمت شدید الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اکرام اللہ گنڈا پور کی گاڑی پر دھماکے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی پر فائرنگ پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے ڈرائیور کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے امیدواروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔