لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 3ارب روپے کی رقم فراہم

اتوار 22 جولائی 2018 18:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پنجاب حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 3ارب روپے کی رقم فراہم کر دی ۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو ستیاب معلومات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم اور بیماریوں کی روک تھام کے پروگرام کا انتہائی اہم حصہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی-سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہا کہ LHWsکے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے حکومت نے 3ارب روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :