سندھ بھر میں 100599 پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے

الیکشن ضابطہ اخلاق پر اسکی روح اور ترجیحات کے عین مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ کی پولیس کو ہدایت صوبائی سطح پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیمز میں مجموعی طور پر 2405افسران اور جوانوں کو ذمہ داریاں متعلقہ پولیس رینج کی سطح پر تفویض کی گئیں ہیں، امجد جاوید سلیمی

اتوار 22 جولائی 2018 18:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن ضابطہ اخلاق پر اسکی روح اور ترجیحات کے عین مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ اسلحہ کی نمائش ساتھ لیکر چلنے اور پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں عوامی اجتماع پر عائد دفعہ 144 پر بھی عمل درآمدی اقدامات کو بلاتفریق یقینی بنایا جائے ۔یہ ہدایات آئی جی سندھ امجدجاویدسلیمی نے الیکشن 2018 سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ پولیس ڈپلائمنٹ پلان کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کے روز 10657افسران اور جوان موبائل پیٹرولنگ فرائض پر تعینات کیئے گئے ہیں جن میں کراچی کے 2933،حیدرآباد2579، میرپورخاص1023،شہید بینظیرآباد1353،سکھر 1236اور لاڑکانہ کے 1533 افسران اور جوان شامل ہیں۔اسی طرح موٹرسائیکل گشت کے سلسلے میں مجموعی طور پر تعینات7104افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے میں کراچی1955 حیدرآباد 1719 میرپورخاص682 شہیدبینظیرآباد902 سکھر824 اور لاڑکانہ کے 1022 افسران وجوان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سندھ بھر میں3900افسران اور جوان ریزرو/تیار حالت میں الرٹ اور مستعد رکھے گئے ہیں۔رپورٹ میں مذید بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیمز میں مجموعی طور پر 2405افسران اور جوانوں کو ذمہ داریاں متعلقہ پولیس رینج کی سطح پر تفویض کی گئیں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرامن شفاف اور غیرجانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مجموعیث طورپرتعینات 100599افسران اورجوانوں میں کراچی کے 29608،حیدرآباد22228میرپورخاص8772شہیدبینظیرآباد12664 سکھر12707اور لاڑکانہ کے 14020 افسران اور جوان شامل ہیں۔