الیکشن کے موقعہ پر شہریوں کی سہولت کے لیئے ضلع بھر کے لئے منظم ٹریفک پلان جاری

اتوار 22 جولائی 2018 18:50

راولپنڈ ی 22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 25جولائی 2018 کوقومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے ہونے والے الیکشن کے موقعہ پر سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لیئے ضلع راولپنڈی میں بہترین ٹریفک انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس موقع پر پولنگ اسٹیشنز کے نزدیک 200 گز کے ایریا میں کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد،کسی ایمر جنسی کی صور ت میں محفوظ راستے کی فراہمی کو ہر صورت کلیئر رکھنے ،کالے شیشے اور بغیر نمبرپلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے اور ایمبولینس، فائر بریگیڈو دیگر سرکاری گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی سیکٹر انچارجز اور ڈی ایس پی صاحبان کریں گے جبکہ اوور آل سپرویژن چیف ٹریفک آفیسر خود کریں گے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے بتایاکہ الیکشن کے دوران اور نتیجہ کا اعلان ہونے کے بعد راولپنڈی شہر میں ٹریفک روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گاٹریفک روانی کے لیئے متبادل راستوں کا بھی انتظا م کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے دن ٹریفک پولیس کی اضافی نفری خصوصی فرائض سرانجام دے گی تاکہ ٹریفک انتظامات کو بہتر سے بہترین اور منظم انداز میں سرانجام دیا جاسکے سی ٹی او محمد بن اشرف نے بتایاکہ ٹریفک روانی کے بہترین انتظامات کے پیش نظر حلقہ وائز ٹریفک پولیس کے افسران کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی ایس پی خان زمان این اے 57کوہمری،رانا شاہد انچارج ٹریفک صدر سرکل این اے 58گوجر خان /کلر سیداں،ذبیح الحسن انچارج ٹریفک ڈھوک سیداںاین اے 59روات/چونترہ،رفیع راٹھور انچارج ٹریفک کینٹ سرکل این اے 60راولپنڈی شہر،سرفراز خان انچارج ٹریفک مہرآباد سرکل این اے 61راولپنڈی شہر، جنید محسن انچارج ٹریفک سٹی سرکل این اے 62راولپنڈی شہر،محمد طیب انچارج ٹریفک ٹیکسلااین اے 63ٹیکسلااور خرم شہزاد انچارج ٹریفک کہوٹہ پی پی 07کہوٹہ کے لئے مقر ر کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز تیمور خان راولپنڈی سٹی ایریااورڈی ایس پی خان زمان مری سرکل کے تمام پولنگ اسٹیشنز کی ڈیوٹی کی سپرویژن کریں گے جبکہ ڈی ایس پی سرفراز خان ، رافیع راٹھور، جنید محسن، ابرار سرور او رمحمد شاہداپنے اپنے سرکل کی ڈیوٹی کی سپرویژن کریں گے جبکہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے سیکٹر کی ڈیوٹی کے انچارج ہونگے اور اپنی ڈیوٹی کو چیک ، بریف اور الرٹ رکھیں گے چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی محمد بن اشرف نے تمام ٹریفک افسران و ملازمان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ الیکشن کے موقعہ پر اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہ کر سرانجام دیںاپنی پیشہ وارانہ قابلیت کا بہتر طریقہ سے مظاہرہ کریں اور افسران چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید فعال بناتے ہوئے مضبوط بنائیںٹریفک بہائو کو برقرار رکھیں بلخصوص الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد تمام سرکل اور سیکٹر انچارجز اپنے اپنے سرکل اور سیکٹر میں ٹریفک روانی کے لئے کئے گئے انتظامات کو مکمل رکھنے کے ذمہ دار ہیں اس سلسلے میں غفلت ، لاپرواہی یا عدم دلچسپی ناقابل برداشت تصور کی جائے گی ۔