کینٹ بھرسے 25جولائی کو شیربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا،ارشد محمود قریشی

اتوار 22 جولائی 2018 18:50

راولپنڈی22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ وارڈ8سمیت کینٹ بھرسے 25جولائی کو شیربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ملک ابرارنے وارڈ8کی تعمیر وترقی کیلئے 15کروڑ روپے کے لگ بھگ ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جن کی بدولت آج ہم سرخرو ہیں کہ ہم نے عوام کی خدمت کی اوران کے دیرینہ مسائل حل کیے اور پوری وارڈ میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ صرف مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل کو سمجھتی اور حل کراتی ہے زبانی دعووں اورلالی پاپ کا دورگزرگیا لوگ عملی کام دیکھ کرووٹ دینگے ،ملک ابراراور اسامہ چوہدری کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں گھرگھر اپنے قائد نوازشریف ،شہبازشریف کاپیغام پہنچارہے ہیںپوری امید ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے اورآئندہ حکومت بھی ن لیگ کی ہی بنے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز کالونی وارڈ8میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار این ای61ملک ابرار،پی پی14اسامہ چوہدری،ممبر ان کینٹ بورڈ راولپنڈی رشیداحمدخان،ملک منصورافسر،چوہدری طیب،چوہدری افتخار،چوہدری مامون انور ،ملک گلزار حسن، چوہدری شبیر ویگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز ناکردہ گناہوں کی سزابھگت رہے ہیں تو صرف عوام اور پاکستان کیلئے اگروہ چاہتے تو واپس ہی نہ آتے لیکن انہوں نے واپس پاکستان آکر ثابت کردیا کہ اب یکطرفہ ٹریفک نہیں چلے گی انشاء اللہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ایک بارپھر حکومت بنائیگی۔