مخالفین جتنا مرضی زورلگالیں کامیابی صرف چوہدری نثارکاہی مقدربنے گی،چئیرمین ملک لیاقت

اتوار 22 جولائی 2018 18:50

راولپنڈی22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) چیئرمین یونین کونسل90چک جلال دین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ چک جلال کے عوام چوہدری نثارعلی خان کیساتھ ہیں 25جولائی کو عوام جیپ پرمہر لگاکر ایک بارپھر بھاری اکثریت سے چوہدری نثارعلی خان کو ہی کامیاب کرینگے مخالفین جتنا مرضی زورلگالیں کامیابی صرف چوہدری نثارکاہی مقدربنے گی چک جلال دین میں چوہدری نثارنے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں کے عوام ان سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں الیکشن میں بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے ڈورٹوڈور کمپین چلائی ہوئی ہے گھر گھر چوہدری نثارعلی خان کا پیغام پہنچایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان ایک محبت وطن ،اصولوں پر چلنے والے سیاستدان ہیں انہوں نے اپنے وزارت داخلہ کے دورمیں ملک و قوم کیلئے بے شمار اقدامات کیے جن کی بدولت آج مخالفین بھی ان کا احترام کرتے ہیں حلقہ این ای59سے اس بار بھی چوہدری نثارعلی خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔