ویمنز ہاکی ورلڈ کپ، آسٹریلیا، جرمنی اور آئرلینڈ کا فاتحانہ آغاز، انگلینڈ اور بھارت کا میچ برابر

آئرلینڈ نے امریکہ، جرمنی نے جنوبی افریقہ اورآسٹریلوی ویمن ٹیم نے جاپان ویمنز کو شکست دی

اتوار 22 جولائی 2018 19:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) ایف آئی ایچ ویمنز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، جرمنی اور آئرلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان میچ برابر رہا۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری میگا ایونٹ میں ابتدائی روز کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں آئرلینڈ ویمن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ ویمن کو 3-1گولز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں جاندار انٹری کی، اسی گروپ میں انگلینڈ اور بھارت ویمن کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا، گروپ سی میں جرمنی کی ویمن ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ ویمن کو 3-1گولز سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا، گروپ ڈی میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے جاپان ویمن کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔