بلوچستان نیشنل پارٹی اور اے این پی کے درمیان انتخابات کے آخری مرحلے میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

اتوار 22 جولائی 2018 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی اور اے این پی کے درمیان انتخابات کے آخری مرحلے میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور اے این پی کے رشید ناصر نے کہاہے کہ حلقہ پی بی 31سے ہاشم خلجی ،حاجی لشکری کے حق میں دستبرار ہوگئے ہیں وہ اے این پی کے امیدوار تھے جبکہ این اے 266پر علائو الدین بارکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں انہوںنے یہ بات اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساجد ترین ،میر ہمایوں کرد بھی موجود تھے ،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاکہ ہم سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کررہے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل قریب میں بھی ہم اس طرح کے ایڈ جسٹمنٹ کے واقعات ہوں گے ،انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس صدیقی نے جو کچھ کہاہے وہ خطرناک بات ہے حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے ۔