پولیس کا تعلقہ بٹھورو میں کومبنگ سرچ آپریشن ، ہوٹلز، گیسٹ ہائوسز، مسافر خانوں سمیت عوامی مقامات کی جامہ تلاشی

اتوار 22 جولائی 2018 19:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ضلع سجاول کے تعلقہ بٹھورو اور گرد و نواح میں ایس پی بٹھورو اور ایس ایچ او بٹھورو نے مشترکہ کومبنگ سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دی ایس پی بٹھورو اور ایس ایچ او بٹھورونے بمعہ اسٹاف کے مشترکہ کومبنگ سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران شہر بھر کے تمام ہوٹلز ، گیسٹ ہاسز ، مسافر خانے سمیت مختلف عوامی مقامات کی جامع تلاشی لی گئی اس دوران تمام ہوٹلز ، گیسٹ ہاسز اور مسافر خانوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، اور تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاسز اور مسافر خانوں کی انتظامیہ اور مالکان کو پابند کیا گیا کہ ہر آنے والے مسافر کے کوائف اور تفصیلات متعلقہ تھانوں کو بروقت فراہم کی جائیں تاہم عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی. دوران کوبنگ آپریشن متعدد مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی سرچ آپریشن کے دوران ایس ایچ او بٹھورو نے ریکارڈ یافتہ ملزم اور منشیات فروش بنام علی محمد عرف علو ولد عبدالرحیم شاہ کو دھر لیا گیا جس کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کرلی گئی اور خلاف مقدمہ الزام نمبر 65/2018 قلم 9/C نارکوٹیکس کا کیس داخل کردیا گیا دوران سرچ آپریشن بٹھورو پولیس نے ایک اور ریکارڈ یافتہ کریمنل اور منشیات فروش بنام محرم ولد حسین سموں کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کی گئی اور کیس مقدمہ الزام نمبر 66/2018 قلم 9/C نارکوٹیکس تحت داخل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :