Live Updates

مہمند، قومی دولت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے،ساجد خان مہمند

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) قومی دولت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔ مہمند میں ماضی کے منتخب نمائندوں نے قومی اور اجتماعی منصوبوں کے بجائے من پسند لوگوں کو فائد پہنچانے کیلئے قومی فنڈز ضائع کیا ہے۔ تحریک انصاف قوم کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ تحریک انصاف کا ضلع مہمند میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے اُمیدوار این اے 42 ساجد خان مہمند اور دوسرے مقررین کا خطاب۔

پارٹی کے رہنماء جمیل خان کا پی ٹی آئی دفتر کیلئے مفت 40 مرلہ زمین دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اور تحصیل وائز سطح پر آخری بڑا جلسہ قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل حلیمزئی دورباخیل میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی ورکرز اور لوگوں نے شرکت کی۔جلسے سے این اے 42 پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اُمیدوار ساجد خان مہمند، سجاد مہمند، قاری رحیم شاہ، نوید احمد، امیر اللہ جنیدی، تاجبر خان، جمیل خان اور ڈاکٹر خلیل نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی آفسوس کی بات ہے کہ ضلع مہمند کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ماضی میں منتخب نمائندوں نے کوئی مخلصانہ کوشش نہیں کی ہے اور قومی فنڈز کو سیاسی اور انفرادی فوائد پہنچانے کیلئے ضائع کر دیا ہے۔ لیکن تحریک انصاف اقتدار میں آکر قومی دولت لوٹنے اور ضائع کرنے والوں کا بے رحمانہ احتساب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے انقلابی منصوبے شروع کرینگے۔ پارٹی رہنماء جمیل خان نے پاکستان تحریک انصاف مہمند کے دفتر کیلئے 40 مرلے مفت زمین عطیہ دینے کا اعلان کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات