Live Updates

25 جولائی کو عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں،سلطان محمود چوہدری

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں اب ن لیگ کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہو گا اور نہ ہی انہیںکرپشن اور نہ ہی خریدے ہوئے غیر ملکی ایجنٹ بچا سکتے ہیں ن لیگ کو اپنی واضح شکست اب نظر آ رہی ہے اس لیے اب واویلا کر رہے ہیں اسلام آباد کے لوگو اٹھو، دارالحکومت سے پی ٹی آئی کو کامیاب کر کے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ آپ تبدیلی چاہتے ہیں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ خرم نواز نے طویل عرصہ تک یہاں پی ٹی آئی کو منظم کیا پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے آپ انہیں منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجیں تاکہ یہ عوام کی خدمت کر سیکں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے اسلام آبادمیں قومی اسمبلی کے امیدوار راجہ خرم نواز کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی چیرمین عمران خان تھے جبکہ اس کی صدارت راجہ خرم نواز نے کی۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کے بچوں کے لیے ووٹ مانگ رہا ہوں آپ اپنے ووٹ کے زریعے تبدیلی لا سکتے ہیں اسلام آباد کی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے جبکہ اسلام آباد کے لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں آپ تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔تاکہ ملک میں بہتر نظام قائم کیا جاسکے۔ **
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات