خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی ہوئی۔نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ڈبلیوٹی آئی کی ستمبر میں فراہمی کیلئے قیمت 68.26 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے ستمبر میں کیلئے سودے 73.07 ڈالر فی بیرل میں طے پائے،اگرچہ کاروباری ہفتے کے آخری روز قیمتوں میں کمی آئی تاہم پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر نرخ کم رہے، یہ قیمتوں میں کمی کا مسلسل دوسرا ہفتہ ہے، اس سے پہلے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں۔

(جاری ہے)

نرخوں میں کمی مارکیٹ میں پھر سے تیل کی بھرمار کے خدشات کیوجہ سے ہوئی‘جس کیوجہ سے سعودی عرب کے اوپیک میں نمائندے نے اپنے بیان میں کہاکہ اگست سے ایکسپورٹ میں 1لاکھ بیرل یومیہ کمی آئے گی جس کیوجہ پیداوار کا اپنی حد کو پہنچنا ہے۔