فلم آوارہ پن ابھی بھی میرے دل کے قریب ہے، عمران ہاشمی

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ فلم آوارہ پن ابھی بھی ان کے دل کے قریب ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے فلم آوارہ پن کی ریلیز کو 11سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میںفلم کی بے حد پسندیدگی پر اپنے مداحوں کے شکرگزرا ہیں اور یہی نہیں یہ فلم ابھی بھی ان کے دل کے بے حد قریب ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار عمران ہاشمی، شریا سرن، مرینالینی شرما اور اشوتوش رانا نے مرکزی کردار ادا کیا، جس کی پیشکش مکیش بھٹ اور ہدایتکاری موہت سوری کی تھی۔

متعلقہ عنوان :