ہارر کامیڈی فلم سٹری 31اگست کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار راج کماررائو کی ہارر کامیڈی فلم سٹری 31اگست کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سٹری کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم31اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،شردھاکپور نے ٹویٹر پر فلم کی 59سیکنڈ کی وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ او سٹری کل آنا، وڈیومیں دیواریں دکھائی گئی ہے ۔ فلمکی کاسٹ میں شردھا کپور اور راج کمار رائو ہیں۔فلم کے ہدایتکار امار کوشک جبکہ پروڈیوسر دینش ویجن ہیں۔

متعلقہ عنوان :