پہلے والے وعدے پورے کرو پھر ووٹ دینگے،ووٹرز کے رانا تنویر کو سخت سوالات

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کو ووٹرز کے سخت سوالات کا سامنا ۔پہلے پرانے وعدے پورے کرو پھر ووٹ دیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کو انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز نے رانا تنویر حسین کو گھیر لیا اور خوب کھری کھری سنائیں۔ ووٹرز کا کہنا تھا کہ پہلے پرانے وعدے پورے کرو پھر نئے ووٹ مانگنا ۔ سابق وفاقی وزیر ووٹرز کے سوالات کے جوابات دینے میں مکمل طور پر بے بس دکھائی دیئے اور وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانی ۔ ۔