ویتنام‘سمندری طوفان ‘20 افراد ہلاک‘14زخمی

شہر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں‘احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘محکمہ موسمیات

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شمالی ساحلی علاقوں اور دارالحکومت ہنوئی میں سمندری طوفان،طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

طوفان کے زیر اثرعلاقوں میں شدید بارشوں سے 16 افراد لاپتہ ہیں، 5 ہزار سے زائد گھروں اور 2 لاکھ ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ 17ہزار مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب محمکہ موسمیات نے طوفانی بارشیں آئندہ چند روز جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا ہے‘محکمہ موسمیات کی جانب سیجاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘طوفان کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک مسلسل جاری رہ سکتا ہے ۔