Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان :پی ٹی آئی امید وار سردار اکرام اللہ خان کے گاڑی پر خود کش حملہ ،ڈرائیور شہید،4افراد زخمی

اکرام اللہ خان تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل بنوں میں اکرم خان درانی کے گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ ،محفوظ رہے،حملہ آور فرار

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

ڈی آئی خان،بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان کے گاڑی پر خودکش حملے میں ان کا ڈرائیور شہید جبکہ اکرام اللہ خان سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ،سابق صوبائی وزیر تشویشناک حالت میں ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل جبکہ بنوں میں اکرم خان درانی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے اکرم خان درانی محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ایگری کلچر سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کلاچی سے 7کلومیٹر دور نواحی علاقے نوری دربار میں کارنر میٹنگ کے سلسلے میں پہنچے تھے کہ وہاں پر پہلے سے موجود خودکش حملہ آور نے بھاگتے ہوئے آکر خود کو سردار اکرام اللہ خان کی کالی لینڈکروزر کے قریب دھماکہ سے آڑا دیاجس کے نتیجے میں سردار اکرام اللہ سمیت ان کے قریبی ساتھی ڈپٹی ناظم ندیم شاہ اور 2راگیر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور رمضان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کے پیچھے گاڑی میں سوار ان کے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی اور فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈی آئی خان منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اکرام اللہ خان گنڈاپور کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا واقع کے بعد پولیس کے بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بنوںکے حلقہ 35سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی انتخابی مہم کے سلسلے میں بنوں کے نواحی علاقے بیسہ خیل جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گولیاں ان کی گاڑی کی فرنٹ شیشے پر لگیں گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے اکرم خان درانی محفوظ رہے لیکن گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا فائرنگ کرنے والے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ اکرم خان درانی پر گزشتہ ہفتے ہوید میں جلسے کے دوران بم حملہ ہوا تھا جس میں 5افراد جاں بحق اور 35زخمی ہوئے تھے ان حملوں سے قبل بھی اکرم خان درانی پر جان لیوا حملہ ہوچکا ہے اور 2014میں سردار اکرام اللہ خان کے بھائی اسرار اللہ خان پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں وہ شہید ہوگئے تھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات