Live Updates

دہشتگردی میں غیرملکی عناصراندرونی مافیاملوث ہے،عمران خان

غیرملکی مخلوق سے متعلق جلد جلسے میں بتاؤں گا،سکیورٹی خدشات کے باوجود بنوں اور کرک میں جلسے کرنے گیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 جولائی 2018 19:26

دہشتگردی میں غیرملکی عناصراندرونی مافیاملوث ہے،عمران خان
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں غیرملکی عناصر اندرونی مافیا ملوث ہے،غیرملکی مخلوق سے متعلق جلد جلسے میں بتاؤں گا،سکیورٹی خدشات کے باوجود بنوں اور کرک میں جلسے کرنے گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے جلسے میں پورے سندھ کو پیغام دینے آیا ہوں۔

25 جولائی کو پاکستان کو بدلنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں دھاندلی کا ریکارڈ بنانے والے آج شور مچارہے ہیں۔ آئی جی سندھ جلسے میں آنے والوں کی مشکلات دور کریں۔ انہوں نے ایک ایک سوال پر کہا کہ غیر ملکی عناصر اندرونی مافیا دہشتگردی کرنے میں ملے ہوئے ہیں۔ کراچی جلسے میں غیرملکی مخلوق سے متعلق بتاؤں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں لیکن سکیورٹی خدشات کے باوجود بنوں اور کرک میں جلسہ کیا۔

بعدازاں انہوں نے تاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا لیڈر ہوتاہے اسی طرح کے مشیر ہوتے ہیں۔ صحت کے شعبےمیں سب سے زیادہ ترقی پختونخوا نے کی۔ خیبرپختونخوا تعلیم میں سب سے آگے ہے۔ واضح رہے ملک میں عام انتخابات 2018ء کیلئے انتخابی مہم 25جولائی کوہوگی۔ جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

جبکہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران خیبرپختونخواہ اور بوچستان میں دہشتگردی کے واقعات بھی پیش آئے۔ مستونگ میں دہشتگرد دھماکہ ہوا۔ جس میں بی اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی سمیت 150افراد شہید اور 155سے زائد زخمی ہوگئے۔ جے یوآئی ف کے رہنماء اکرم درانی کے قافلے پر دہشتگرد حملے ہوئے اسی طرح آج ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام گنڈا پور خود کش دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں۔ تاہم سکیورٹی اداروں کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات