دینی جماعتوں کا اتحاد پھولوں ایک گل دستہ ہے،جس میں تمام مسالک کی نمائندگی ہے ،ممتاز حسین سہتو

شفاف وغیرجانبدار انتخابات ہوئے تو مجلس عمل کے نمائندے نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھرمیںایک بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد پھولوں ایک گل دستہ ہے،جس میں تمام مسالک کی نمائندگی ہے ،شفاف وغیرجانبدار انتخابات ہوئے تو مجلس عمل کے نمائندے نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھرمیںایک بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی۔

(جاری ہے)

کارکن اخلاص کے ساتھ کتاب کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفرطیار کی مرکزی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہاکہ عوام نے ستر سالوں سے سیکولر وکرپٹ قیادت کو ووٹ دیکراقتدار میں پہنچایا ہے بدلے میں بدامنی،مہنگائی ،کرپشن اوربے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا ہے،اس لیے 25جولائی کو عوام مسائل سے نجات اوراپنی تقدیر بدلنے کے لیے دیندار ودیانتدارقیادت کو ووٹ دیں۔