سرجانی ٹائون پولیس نے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کاروائی کرکے 3اسٹریٹ کریمنل گرفتار کرلیا

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سرجانی ٹائون پولیس نے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کاروائی کرکے 3اسٹریٹ کریمنل گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان احمد خان نے بتایا کہ گرفتار اسٹریٹ کریمنل سے تین پسٹل،چھینے گئے موبائل فونز اور پرس برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش اسٹریٹ کریمنل کی متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہوگئے تھے۔ ملزمان ماضی میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں،ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تہت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :