Live Updates

حلیم عادل شیخ کی کامیابی کے لیے گھر گھر کارنر میٹنگوں کا اہتمام عروج پر پہنچ گیا

حلقے میں موجود بے شمار گوٹھوںاور علاقوں کے لوگوں نے پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی مخالفین کو ہرانے کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کرلی

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پی ایس 99تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل شیخ دن رات حلقے میں ہی گزارنا شروع کردیئے رات گئے تک کارنر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ،حلقے میں موجود بے شمار گوٹھوںاور علاقوں کے لوگوں نے پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی مخالفین کو ہرانے کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ،گزشتہ روز بھی پی ایس 99کے درجنوں گوٹھوں میں حلیم عادل شیخ کارنر میٹنگیں جلسوں میں تبدیل ہوتی رہی ،عوام سے اپنے پرجوش خطابات میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اس حلقے میں صرف لائٹ یا پانی کا مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ حلقہ مسائل کا گڑھ ہے ایک دفعہ آپ مجھے ووٹ دیں میں یہ سارے مسائل ننانوے دن میں ختم کردونگا،اس صوبے میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم رہ چکی ہے نوازشریف نے بھی اس ملک پر کئی کئی بار حکومت کی اب لوگوں صرف عمران خان کو آزمائوں ،انہوںنے کہاکہ اس بار غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہم پوری تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں ہیں جو عوام کرپٹ حکمرانوں کا احتساب مانگ رہی ہے وہ ہی عوام اب عمران خان کو اس ملک کا وزیراعظم بنانے کی بھی بات کررہی ہے آج وقت بدل چکاہے ووٹر باشعور ہوچکاہے سابقہ حکمران اپنے حلقوں میں جانے سے ڈرتے ہیں لوگ ان سے پانچ سالہ کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں اور انہیں زلیل بھی کرتے ہیں انہوںنے نور گوٹھ ،لاسی گوٹھ اورحسن آباد میں انتخابی دفاتر کا افتتاح بھی کیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں آکر ملک میں موجود ریاستی اداروں کی مظبوطی میں اپنا کردار ادا کریں اداروں میں ایسے افسران موجود ہونگے جو عوام کے کام کرینگے نہ کہ انہیں زلیل وخوار کرینگے ،پاکستان میں گرین پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے ن لیگ کے دور میں خارجہ پالیسی کا دور دور تک نام ونشان نہ تھے ہماری خارجہ پالیسی عوام امنگوں کے مفادات کے مطابق ہوگی دنیا بھر سے ہمارے تعلقات کچھ دو اور کچھ لوکی بنیاد پر ہونگے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے جاتے جاتے ملک کو قرضوں جکڑ دیا ہے ایسے میں ملک کو چلانا بہت بڑا چیلنج ہوگا مگر ہماری ٹیم بہت تجربہ کار ہے ہم عوام کی مدد سے ہر چیلنج ک مقابلہ کرینگے تاکہ ہم پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات