ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ورکروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وقار مہدی

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ورکروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،میڈیا کو جاری اپنے بیان میں وقار مہدی کے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 پر پیپلز پارٹی کی انتخابی ریلی پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کی ریلی کو ایک منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا‘حملہ میں پیپلز پارٹی کے متعدد کارکنان زخمی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا‘زخمی کارکنان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘الیکشن میں شکست نظر آنے کے بعد ایم کیو ایم غنڈہ گردی اور دہشت گردی پر اتر آئی ہے‘وقار مہدی نے کہا کہ صوبائی حکومت حملے میں ملوث غنڈہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

#