مہاجر قومی موومنٹ کی ریلی پر پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،خالد حمید

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) مہاجر قومی موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات خالد حمید کہا ہے کہ شاہ فیصل میں مہاجر قومی موومنٹ کی ریلی پر پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں.

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کو انتخابی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے، الیکشن کمیشن اور سیکیورٹی ادارے نوٹس لیں. شاہ فیصل میں پیپلز پارٹی اپنی یقینی شکست دیکھ کر بوکھلا چکی ہی. انتخابات کے پرامن انعقاد کی وجہ سے صبر کررہے ہیں. جواب 25 جولائی کو بیلٹ پیپر کے ذریعے دیں گے۔#