سیاسی رہنمائوں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں، آرمی چیف

ہم ایک اور محب وطن سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں،اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پربیان

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سیاسی رہنمائوں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گنڈا پور کی خودکش حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ایک اور محب وطن سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ سیاسی رہنمائوں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں، ہمارے شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔