صدر ممنون حسین کا اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اتوار 22 جولائی 2018 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابی مہم کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ امیدواروں سمیت ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔