نگران حکومت امیدواروں کوتحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے‘میاں مقصود احمد
ماضی کے حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سواکچھ نہیں کیا،مسائل نے ملک کوجکڑ رکھاہے‘انتخابی پروگرامات سے خطاب
اتوار 22 جولائی 2018 19:50
(جاری ہے)
پاکستان اس وقت نازک دور سے گزررہاہے۔
نگران حکومت اورالیکشن کمیشن بلاخوف وخطر آزادانہ انتخابات کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں اقتدارکی منتقلی کامرحلہ خوش اسلوبی سے سرانجام پاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف انتخابی پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب ملکی معیشت مسلسل تباہی کی جانب رواں دواں ہے۔ ڈالر کی قیمت میں جاری اضافے اور روپے کی تسلسل کے ساتھ بے قدری تشویش ناک امر ہے۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے ملک میں مہنگائی کا طوفان سراٹھانے کو ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر سال دس ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ اور چارہزارارب روپے سے زائد کی کرپشن ملک وقوم کی پائیدار ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔جب تک اسمبلیوں کو چوروں،لٹیروںاورمافیا سے پاک نہیں کریں گے تب تک ملک وقوم کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔محب وطن قیادت کافقدان ہمیں تباہی کے دھانے پر لے آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم کے پاس اپنی تقدیر بدلنے کانادرموقع ہے۔عوام اگر واقعی نجات دہندہ چاہتے ہیں تو دینی جماعتوں کے اتحادایم ایم اے کو کامیاب کرائیں۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنی تجوریوں کو بھرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔اگر انہوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیاہوتاتو آج ملک وقوم کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.