Live Updates

الیکشن2018کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا آج آخری روز

کراچی سمیت سندھ بھرمیں انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں مختلف سیاسی اوردینی جماعتوں کے ورکرزمیں جیت کاجنون عروج پر ہے سیاسی سرگرمیاں اچانک تیز جبکہ سیاسی گہماگہمی جوش و خروش میں اضافے نے انتخابات کا رنگ جمادیا

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن2018کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، کراچی سمیت سندھ بھرمیں انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں مختلف سیاسی اوردینی جماعتوں کے ورکرزمیں جیت کاجنون عروج پر ہے ، سیاسی سرگرمیاں اچانک تیز جبکہ سیاسی گہماگہمی جوش و خروش میں اضافے نے انتخابات کا رنگ جمادیا ہے۔

ملک میں گیارہویں عام انتخابات کاانعقاد اب گھنٹوں کی بات ہے،جیسے جیسے الیکشن کادن قریب آرہاہے،الیکشن کی سرگرمیوں میں تیزی جبکہ سیاسی درجہ حرارت ہائی ہوگیا ہے۔سیاسی جماعتوں کے لیے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسے ،جلوس ریلیوں کا آج آخری دن ہے 23 جولائی کی شب رات بارہ انتخابی مہم ختم ہوجائے گی اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی پارٹی کوسخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی ،متحدہ قومی موومنٹ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس،تحریک انصاف، متحدہ مجلس عمل،پاک سرزمین پارٹی،اے این پی،مہاجرقومی موومنٹ،سنی تحریک ، تحریک لبیک سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آج جلسوں کے علاوہ ریلیوں اورکارنرمیٹنگزکا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کا مرکزی جلسہ آج لاڑکانہ میں ہوگا چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے،متحدہ قومی موومنٹ کے تحت آج کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مختلف سیاسی پارٹیاں آج کراچی سمیت سندھ بھرمیں انتخابی مہم کے آخری مرحلہ میں صوبے کے مختلف شہروں میں عوامی رنگ جمائیں گی اتوارکو بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سندھ بھرمیں عوامی اجتماعات کا انعقاد کیاگیا۔

کراچی میں کہیں کارنرمیٹنگز کاسلسلہ تھا تو کہیں انتخابی ریلیوں اورجلسوں نے انتخابی دفاتر کی رونقوں میں اضافہ کردیا،انتخابی معرکہ میں اترنے والے امیدواروں کی جانب سیاپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں گھرگھر کنوینسنگ کا سلسلہ بھی جوش وخروش سے جاری ہے۔بھنگڑے، ڈھول تماشے، رقص اور ایک دوسرے کو کامیابی کی دعاں نے یوں تو انتخابات کا رنگ جما دیا ہے لیکن اس سب کے باوجود کراچی کی فضا ماضی کی طرح پرجوش نہیں گو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے الیکشن دفاتر کھل گئے ہیں لیکن ان میں روایتی جوش و خروش کی کمی ہیہر طرف پوسٹرز ،بینرز اور بل بورڈز کی بہارنظر آرہی ہے،انتخابی دفاتر میں ووٹرزاورعلاقہ مکینوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بلند آواز میں ساونڈ سسٹم پر پارٹی ترانیبھی بجائیجارہے ہیں تاہم انتخابی سرگرمیوں کے باعث الیکشن کاماحول ضرور بن گیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات