چائینز کمپنی کے چار ڈرائیورز کی برطرفی کے خلاف ڈیلی ویجرز اسٹاف نے بلدیہ شرقی جمشید زون نے کام بند کردیا ،ڈرائیوروں کی بحالی کا مطالبہ
محمود آباد پولیس نے چاروں ڈرائیوز محمد یوسف ،ملک زوہیب ،دانش اور عدنان کو غیر قانونی ہڑتال کروانے اور کام میں مداخلت پر گرفتار کرلیا
اتوار 22 جولائی 2018 20:00
(جاری ہے)
جس پر اظہار یکجہتی کے طور پر یونین رہنمائوں نے یوسی چیئرمین ملک اورنگزیب تاج کے ہمراہ تھانے جاکر اپنی ضمانت پر ڈرائیوروں کو رہائی دلوادی ۔
اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں کے رابطہ کرنے پر یونین رہنما سیدذوالفقارشاہ نے بتایا کہ چاروں ڈرائیوروں کو یونین سازی کرنے کی سزاکے طور پر ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا جبکہ اس دوران 150دیگر ڈیلی ویجرز ڈرائیوروں اور قلیوں نے بھی چائینز کمپنی سے اپنا حساب کتاب کرکے انہیں بھی فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ۔جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلی ویجرز ،کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔لیکن چائینز کمپنی اپنے معاہدے کے تحت ملکی لیبر قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے انکا چائینز عملہ بدتمیزی ،گالم گلوچ تک کررہا ہے لیکن غیر ملکی ہونے اور واٹر کمیشن کی سرپرستی کے باعث انکے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جاتی ۔جس سے ڈیلی ویجرز ،کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ سولڈ ویسٹ کے مستقل ملازمین میں بھی شدید اشتعال پایا جاتا ہے جسکی تحریری شکایت ایم ڈی سولڈ ویسٹ کو کی جاچکی ہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں مستقل ملازمین کو پرامن رہنے اور اپنی ڈیوٹیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایم ڈی سولڈ ویسٹ کو قانون کے مطابق معاہدے پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ چائینز کمپنی کی من مانیاں کو کنٹرول کیا جاسکے ۔مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.