پانچ سالوں کی نا انصافیوں سے تنگ ہوکر عوام نے اپنی تمام امیدیں بی این پی سے وابستہ کرلی ہیں ،سردار زادہ نعیم دہوار

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پی بی 37سے بلو چستان نیشنل پارٹی کے نامزد امید وار سردار زادہ نعیم دہوارنے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کی نا انصافیوں سے تنگ ہوکر عوام نے اپنی تمام امیدیں بی این پی سے وابستہ کرلی ہیں ،لوگوں کا جماعت میں جوق در جوق شامل ہونا اس بات کی واضع دلیل ہے کہ سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کو لوگ اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی پندرانی،کلی گوم اور کلی غمگزار میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے ضلعی صدر کامریڈ خیرجان بلوچ ،میر سہراب خان مینگل،د دیگر نے بھی خطاب کیا کلی غمگزار سے زکریا رند کی سربراہی میں ان کے سینکڑوں ساتھی سیف اللہ رند،نصراللہ رند، چاکرخان رند،گہو رام ،محمد جان ، صدام حسین ، عبدالقادر، عبدالعزیز، نور احمد، محمد حمزہ ،محمد عارف شاہوانی ،محمد سلیم شاہوانی تنویراحمد، مولاداد و دیگر نے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر ملک ناصر دہوار اور ملک عبدالعزیز بنگلزئی کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ بی این پی کی سیاست بلو چستان اور بلوچ قوم بقاء اور تشخص کے لیے ہے علاقائی اور لسانی اور قبائلی سے پاک صاف سیاسی جماعت ہے بعد ازاں کلی پندرانی سے بشیر احمد لہڑی کی سربراہی میں جمعہ خان ،فیض محمد ،حاجی ہدایت اللہ ،حبیب اللہ ،جاوید احمد ،کبیر احمد، بہادر خان صبور احمد فاروق سحر، حاجی یوسف سیٹ نوراحمد اقوام لہڑی سردار زادہ نعیم جان دہوار کی قیادت میں جبکہ شہشہ ڈغار سے مصود احمد مینگل ،طارق مینگل،جلیل احمد رئیسانی ،زین العابدین شاہوانی،ظفر جتک،مقبول احمد نے وڈیرہ خیر جان کی قیادت میں بی این پی میں شمو لیت کا اعلان کردیا اس موقع پر کامریڈ خیر جان بلوچ ،سردار زادہ نعیم جان دہوار ،میر سہراب خان مینگل نے بی این پی میں نئے شامل ہونے والوں کو اخوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ سب کی شمولیت سے بی این پی قلات میں مزید مستحکم ہو گئیں ہے 25جولائی کا سورج بی این پی کی کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہوگا،

متعلقہ عنوان :