پی ایس پی ہی کراچی کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، انیس قائم خانی

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کا این اے 247 اور پی ایس 111 میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صدر انیس قائم خانی نے کی اس موقع پر پی ایس پی سیکریٹری جنرل رضا ہارون امیدوار برائے این اے 247 فوزیہ قصوری اور پی ایس 111 مبشر امام موجود تھیاورعوام کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کا خیرمقدم جبکہ جگہ جگہ ریلی کا استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں آس موقع پر صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ 25, جولائی کو عوام ڈولفن پر مہر لگا کر اپنے مسائل حل کریں گے کیونکہ پی ایس پی ہی آپ کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے تین کام کرنے تھے الطاف حسین کی سچائی بتانی تھی، بھائیوں کو بھائیوں سے ملانا تھا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے تھے ہم نے دو کام کر دیئے الطاف حسین کی سچائی بتا دی اور بھائیوں کو بھائیوں سے ملا دیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہاکہ صرف پاک سرزمین پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی عوام جاگ اٹھا ہے اور ڈالفن کے نشان پر مہر لگا کر تبدیلی لائے گاہمیں کراچی والوں کی قسمت تبدیل کرنی ہے اور 25 تاریخ کے بعد اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کریں گے۔فوزیہ قصوری امیدوار برائے این اے 247 اور مبشر امام، امیدوار برائے پی ایس 111نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کی اہل قیادت عوامی توقعات پر پورا اترے گی اور سید مصطفیٰ کمال کی طرح شب و روز عوام کی خدمت کریں گے۔جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون کا این اے 244، پی ایس 104 کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پرامیدوار برائے این اے 244 سعید شفیق، پی ایس 104 ڈاکٹر شوکت زمان موجود تھے۔