جیل کی کال کوٹھری میاں محمد نوازشریف کو زیر نہیں کرسکتی ، الزام خان کو وزیر اعظم بننے کی خواہش نے پاگل کردیا ہے، تحر یک انصاف لوٹوں کواکٹھا کرکے نیا پاکستان بنانے کاواہ ویلا کررہی ہے،سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چو ہدری کا جلسہ سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 20:10

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ وامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الزام خان کو وزیر اعظم بننے کی خواہش نے پاگل کردیا ہے وہ کرپشن کے خاتمے کا دعوی ٰ کرتے ہیں مگر کرپشن زدہ 80سالہ لوٹوں کواکٹھا کرکے نیا پاکستان بنانے کاواہ ویلا کررہے ہیں ،25جولائی کو عوام ان کی ہرسازش ناکام بنادیں گے اور اپنے قائد میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کوجیل سے رہا کروائیں گے ،جیل کی کال کوٹھری میاں محمد نوازشریف کو زیر نہیں کرسکتی ،25جولائی کو کامیابی کے بعد عدالت نے قراردیا کہ میاں نواشریف کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود نہیں لیکن اس کے باوجود اقامہ پر نااہل کیا گیا ،ان خیالات کا اظہار اتوار کو سابق وزیر مملکت برائے داخلہ وامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102محمد طلال چوہدری ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 101رائے حید ر کھرل ،چوہدری محمد صدیق گجر،میاں محمد شفیق ،میاں شاہد مبین ،میاں سمیع اللہ نمبر دار،چوہدری خلیل گجر،میاں غلام دستگیر ،مرزاہدایت بیگ ودیگرنے چک نمبر 21گ ب ،382گ ب ،354گ ب ،649گ ب ودیگر چکوک میں انتخابی مہم کے سلسلہ میںمنعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ بھر میں زندگی کی بنیادی سہولیات گیس ،بجلی ،واٹر فلٹر پلانٹ،نکاسی آب ،کارپٹ سڑکوں کی تعمیر کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کا علم بلند رکھا ہے حلقہ کے عوام ہمیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ان شاء اللہ 25جولائی کو عوام شیر پر مہرلگاکر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اس موقع پر محمد نوازکچھی اظہر اقبال ،افضل بیگ ،عثمان نمبر دار ،انوارالحق گجر ،رانا ثنا ء اللہ ودیگر بھی موجود تھے ۔