Live Updates

جمعیت علمائے پاکستان(نورانی گروپ)کا خواجہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان

جمعیت سے وابستہ تمام افراد سعد رفیق کو ووٹ بھی دیں گے،جمعیت علما ئے پا کستان کے قا ئد اویس نورانی کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ نے آ ئندہ انتخا بات کے لیئے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اور سابق وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علما ئے پا کستان نو را نی گرو پ کے قا ئد اویس نورانی نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی ریلوے کیلئے خدمات قابل ذکر ہیں،جمعیت علمائے پاکستان کے تمام ذمہ دار خواجہ سعد رفیق کی حمایت کرتے ہیں اور جمعیت سے وابستہ تمام افراد سعد رفیق کو ووٹ بھی دیں گے،اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں اس فیصلے پر اویس نورانی کا بے حد مشکور ہوں، دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی عمران خان صاحب کو ہدایت دے، ان کے بیانات کا جواب دینے کیلئے میرے پاس وقت نہیں،خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ بھٹو یا نواز شریف کے فیصلوں جیسا ہی ہے۔

ان کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے۔ حنیف عباسی کے خلاف فیصلے پر بہت سے سوالات اٹھیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات