بھارت اور ایسکس کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ ٹور میچ 25 جولائی سے شروع ہو گا

اتوار 22 جولائی 2018 20:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) بھارت اور ایسکس کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ ٹور میچ 25 جولائی سے شروع ہو گا۔ آئندہ ماہ میزبان انگلینڈ کے خلاف شیڈول پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارت کے پاس تیاری کا یہ آخری موقع ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی جا چکی ہیں، ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت نے انگلینڈ کو 2-1 سے زیر کیا تھا البتہ ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم چھائی رہی اور اس نے مہمان بھارت کو 2-1 سے ہرا کر حساب چکتا کر دیا اب دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :